دورہ جنوبی افریقہ کی تیاریاں، فخر زمان، محمد عباس، شاداب خان تاحال فٹنس مسائل سے دوچار

جوہانسبرگ (پبلک نیوز) جنوبی افریقا کے دورہ کے لیے جوہانسبرگ میں موجود قومی کھلاڑی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپننگ بلے باز فخر زمان، فاسٹ بولر محمد عباس اور اسپنر شاداب خان تاحال فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان گھٹنے، محمد عباس کندھے اور شاداب گروئن انجری سے مکمل طور پر چھٹکارا نہیں پا سکے۔ قومی ٹیم کے ساتھ افریقن انویٹیشن الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے لیے کھلاڑی بینونی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

دورہ جنوبی افر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 146 رنز سے شکست دے دی

پبلک نیوز: آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں بھارت کو 146 رنز سےشکست دے دی۔ چار میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم 287 کے تعاقب میں 140 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ نیتھن لیون مین آف دی میچ ٹھہرے۔

 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کو پرتھ ٹیسٹ میں 146 رنز سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ کینگروز نے بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 140 رنز پر ڈھیڑ ہوگئی۔

میچ کے آخری روز بھارت نے 112... مزید پڑھیں
حارث افضل  5 ماه پہلے

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے بعد ٹیم منیجر نےبھی استعفیٰ دیدیا

لاہور (پبلک نیوز) ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست، ہیڈ کوچ کے بعد ٹیم منیجر نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر حسن سردار مستعفی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ توقیر ڈار کے بعد مینجر قومی ہاکی ٹیم حسن سردار نے بھی فیڈریشن سے راہیں جدا کرکے استعفیٰ دے دیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں حسن سردار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم پر توجہ دینی ہو گی جبکہ ہمارے لڑکوں میں صلاحیت ہے۔ قوم میں ہاکی ابھی باقی ہے، قومی ٹیم میں فٹنس کی کمی نظر آ رہی ہے۔... مزید پڑھیں
حارث افضل  5 ماه پہلے

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

پبلک نیوز: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبورکر لیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کم اننگز میں 25 سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا بلا رنز کے انبار لگانے لگا۔ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں سینچری بنا کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا دیا۔ کوہلی سچن ٹنڈولکر اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآ گئے۔

کوہلی نے127 اننگز... مزید پڑھیں
حارث افضل  5 ماه پہلے

ہاکی ورلڈ کپ کا معرکہ، ہالینڈ اوربلجیم فائنل میں پہنچ گئے

پبلک نیوز: ہالینڈ فائنل میں پہنچ گیا۔ آسٹریلیا کا مسلسل تیسری بار ہاکی ورلڈ چمپئن بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ ہالینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد دو مرتبہ کے دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو ہرادیا۔ پہلے سیمی فائنل میں بیلجئم نے انگلینڈ کو باآسانی ہرادیا۔

ہالینڈ نے آسٹریلیا کو 3 کے مقابلے 4 گول سے ہرا کر بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔ ہالینڈ نے پہلے 20 منٹ میں 2 گول کرکے آسٹریلیا پر برتری حاصل کی جسے آسٹریلیا نے آخری 27 سیکنڈ میں برابر کردیا۔

مقرر... مزید پڑھیں
حارث افضل  5 ماه پہلے