کک باکسنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

بنکاک (پبلک نیوز) تھائی لینڈ میں چوتھی بین الااقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں کک باکسنگ کے مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے نمبٹ نیشنل اسٹیڈیم بنکاک میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپیئن شپ میں کک باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کی نمائندگی کی۔

مقابلے میں پاکستانی کک باکسر نے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی تیجاسوی واسو شیمہ کو شکست دی۔

پہلے راؤنڈ کے دو منٹ میں خان سع... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  6 ماه پہلے

نیوزی لینڈ دہشت گرد حملہ، کھلاڑیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

پبلک نیوز: نیوزی لینڈ میں خوفناک دہشت گرد حملے پر کھلاڑیوں نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں المناک واقعہ پیش آیا۔ نیوزی لینڈ کو محفوظ ترین، پرامن اور دوستانہ ملک پایا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ واقعہ کے بعد تمیم اقبال سے بات کی اور بنگلادیشی کرکٹرز کے محفوظ رہنے پر اطمینان محسوس کر رہا ہوں۔ نفرتوں کو ختم کرتے ہوئے دنیا کو ایک ساتھ مل کر رہنا چاہیے۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔

 

مزید پڑھیں
احمد علی کیف  6 ماه پہلے

حملے کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ منسوخ

پبلک نیوز: حملے کے وقت بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم بھی مسجد میں موجود تھی۔ کھلاڑیوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ حملہ کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کل ہونے والا ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا۔

 

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے علاقے ڈینز ایونیو کی مسجد میں حملہ آور نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی مسجد میں تھے لیکن خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے۔

 

بنگلادی... مزید پڑھیں
حارث افضل  6 ماه پہلے

اسلام آبادیونائیٹڈ نے معرکہ سر کرلیا، کراچی کنگز کا پی ایس ایل 4 میں سفر تمام

کراچی (پبلک نیوز) اسلام آباد کے بلے بازوں کی یونائیٹڈ پرفارمنس نے کراچی کنگز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ ہیلز کی شاندار اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہرا کر ایلیمینیٹر ٹو کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

 

دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فور فائنل کے راستے کی ایک اور رکاوٹ ہٹا دی۔ پہلے ایلیمینیٹر میں کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر دوسرے ایلیمینیٹر کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 162 رنز کا... مزید پڑھیں
حارث افضل  6 ماه پہلے

کھیل سیاست سے بالا تر ہوتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پبلک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کھیل سیاست سے بالا تر ہوتا ہے۔ فائنل میں فوجی کیپس اورشرٹس پہننےکی خواہش اپنی جگہ لیکن مسلح افواج سے قوم کی محبت ایسے اقدامات کی محتاج نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھیل سیاست سے بالا تر ہوتا ہے۔ فائنل میں فوجی کیپس اور شرٹس پہننے کی خواہش اپنی جگہ لیکن مسلح افواج سےقوم کی محبت ایسےاقدامات کی محتاج نہیں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  6 ماه پہلے