انڈین پریمئر لیگ کے میچ پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی عائد

پبلک نیوز: بھارت کی بے وقوفی پاکستان کی دانائی، بھارت نے ملک میں پی ایس ایل نشریات پر پابندی لگائی تو پاکستان نے بھی آئی پی ایل پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔ ادھر محب وطن عوام نے بھی آئی پی ایل دیکھنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت ہمارے اداکاروں پر پابندی لگائے۔ پاکستان آنے والے ٹماٹر بند کر دے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بھارت یہ سب کچھ کرے تو ہم کیوں آئی پی ایل دیکھیں۔ حکومت نے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے

سرفراز احمد، وسیم اکرم نے کراچی میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

کراچی (پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفراز احمد اور لیجنڈری وسیم اکرم نے کراچی کو ہرا بھرا رکھنے  کے لیے پی آئی اے ٹاؤن شپ میں پودا لگا دیا۔ منتظمین نے پارک کو کرائس چرچ کے شہداء کے نام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سرسبزوشاداب پاکستان مہم میں قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔ سرفراز احمد اور وسیم اکرم نے پی آئی اے ٹاؤن شپ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ منتظمین نے پارک کوسانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین کے نام کر دیا۔

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی متحدہ عرب امارات روانہ

کراچی (پبلک نیوز) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی متحدہ عرب امارات روانہ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے۔ جن کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس،... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے

بھارت، پاکستان سپر لیگ کو تباہ کرنا چاہتا تھا: چیئرمین پی سی بی

کراچی (پبلک نیوز) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا ان کا کہنا ہے کہ بھارت ہماری پی ایس ایل کو تباہ کرنا چاہتا تھا مگر ایسا نہ ہوا۔ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

 

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی کامیابی کا سہرا سب کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے  پڑوسی ملک بھارت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا  کہا انڈیا نے پی ایس ایل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

 

احسان مانی چیئرمین... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے

پاکستان کے غیر محفوظ ہونے کا تاثر بدل گیا، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان کے غیر محفوظ ہونے کا تاثر بدل گیا۔ آئی سی سی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا اشارہ دے دیا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ سن کہتے ہیں پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ بحالی کی جانب بڑا قدم ہے۔

 

پاکستان میں کرکٹ کا بخار دیکھ کر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کا دل موم ہوگیا۔ ڈیو رچرڈسن نے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوتے ہوئے رواں سال پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کا اشارہ دے دیا۔

 

شہر قائد میں پریس کانفرنس... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے