سرفراز احمد کا کام کپتانی اور وکٹ کیپنگ کرنا ہے: کوچ مکی آرتھر

لاہور (کرار ہمایوں) ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سرفراز احمد کی ذمہ داری کپتانی اور وکٹ کیپنگ کرنا قراردے دی۔ سرفراز احمد کی بیٹنگ پرکام کررہے ہیں جبکہ کپتان بنانے کے لیے چیئرمین نے انضمام الحق اور مجھے اعتماد میں لیا، ورلڈکپ کے بعد کوچنگ مستقبل کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ کے دورے سے واپسی پر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں بیٹنگ کرنا آسان نہیں، سیریزکی غلطیوں سے سبق سیکھاہے، بابر اعظم اور امام الحق نے اچھا پرفارم کیا۔ سرفراز احمد ن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ سے باہر، اولمپک 2020 میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (فیصل ساہی) قومی کھیل ہاکی زوال کا شکار۔ ہاکی کے میدان بھی تباہی کے دہانے پر۔ انتظامیہ کی ترجیح اور نیت بدحال ہاکی گراؤنڈز سے واضح ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں کھیل سے کھلواڑ ہو رہا ہے تو دور دراز علاقوں کا کیا حال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اولمپک 2020 میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔ قومی ٹیم پرو لیگ سے بھی باہر ہو چکی ہے۔ ڈومیسٹک مقابلے نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ہاکی فیڈریشن کی آپسی لڑائیاں بھی بہت بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہیں۔ ایسی صورتحال میں میدان کھنڈر نہیں بن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

بارسلونا، ریال میڈرڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر

پبلک نیوز: فٹ بال کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایل کلاسیکو  کوپا ڈیل رے فٹبال سیمی فائنل کے پہلے لیگ میں روایتی حریف ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

 

کوپا ڈیل رے فٹبال سیمی فائنل کے پہلے لیگ میں روایتی حریف ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

 

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ ریال میڈرڈ کے لوکاس نے میچ کے 6ویں منٹ میں... مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ہفتے پہلے

گرین شرٹس کی وائٹ واش سے بچت، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست

سنچورین (پبلک نیوز) پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 27 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں وائٹ واش کو ٹال دیا۔

سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا۔ سینچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد رضوان 26، آصف علی 25، بابر اعظم 2... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم میں کل پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائیگا

پبلک نیوز: ٹی 20 کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم میں ون ڈے کے لیے جوڑ پڑے گا، آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کے لیے دبئی میں میدان سج گیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ون ڈے سیریز کی باری ہے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے سلسلے میں ون ڈے سیریز دبئی میں شیڈول ہے۔

دبئی میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر دونوں ٹیموں کی کپتان جیت کے لیے پرعزم نظر آئیں۔ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم پاکستان میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرچکی ہے... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے