پاکستانی ٹیم کل پہلا ٹی ٹونٹی میچ کینگروز کے خلاف کھیلے گی

ابوظہبی (پبلک نیوز) ٹیسٹ سیریز کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹونٹی میں کینگروز کے خلاف کل میدان میں اترے گی۔ سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل رات 9 بجے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل ہو گا۔ شاہینوں کو ٹی ٹوئنٹی ریکنگ برقرار رکھنے کے لیے آسٹریلیا سے ایک میچ جیتنا لازمی ہے۔ سیریز تین صفر سے جیتنے کی صورت میں پاکستان کے چار پوائنٹس میں اضافہ ہوگا۔

قومی ٹیم دو صفر سے سیریز ہارنے کے نتیجہ میں... مزید پڑھیں
حارث افضل  6 ماه پہلے

اسپاٹ فکسنگ، 15 انٹرنیشنل میچز میں 2 درجن سے زائد کرکٹرز ملوث ہونے کا انکشاف

پبلک نیوز: بھارتی فکسرز نے جینٹل مین گیم کا حسن تباہ کرکے رکھ دیا۔ عرب ٹی وی نے بھارتی فکسرز کے چہرے سے نقاب اتار دیا۔ الجزیرا ٹی وی نے نئے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں انگلش، آسٹریلوی اور پاکستانی کرکٹرز کے شامل ہونے کا دعوی کیا ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کے ذریعہ جینٹل مین گیم کو داغ دار کرنے کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسکینڈل میں 15 بین الاقومی مقابلوں میں دو درجن سے زائد کرکٹرز کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سال 12-2011 کے دور... مزید پڑھیں
حارث افضل  6 ماه پہلے

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، محمد عباس تیسرے نمبر پر آگئے

دبئی (پبلک نیوز) ابوظہبی میں مہمان آسٹریلین ٹیم کی بیٹنگ لائن تباہ کرنے والے محمد عباس کو کیرئر کی بہترین رینکنگ کا اعزاز مل گیا۔ اٹھائس سالہ فاسٹ بولر نے 17 وکٹوں کے ساتھ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ اور اب رینکنگ میں تیسری پوزیشن کا انعام پا لیا۔

کینگروز کو ابوظہبی میں ڈھیر کرنے کا انعام پاکستانی باؤلر محمد عباس کو مل گیا۔ آئی سی سی کی جارہ کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس 10 درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آگئے۔

پاکستانی باؤلر محمد عباس نے صرف 10 ٹیسٹ کھیل کر... مزید پڑھیں
حارث افضل  6 ماه پہلے

چترال کےعلاقے بروغل کا نہایت دلچسپ یاک پولو کھیل

پبلک نیوز: چترال کے انتہائی دور آفتادہ علاقے بروغل میں یاک پولو نہایت دلچسپ کھیل ہے۔ اس کھیل کو دیکھنے کے لیے ہر سال ایک بڑی تعداد میں  سیاح اس وادی کا رخ کرتے ہیں۔ یاک پولو میں حسب معمول چھ، چھ کھلاڑی ہوتے ہیں۔

بادشاہوں کا کھیل یعنی پولو گھوڑوں، گدھوں پر عام طور پر کھیلا جاسکتا ہے۔ مگر یاک یعنی جنگلی بیل پر پولو کا مزہ ہی کچھ اور ہے اور یہ صرف وادی بروغل میں کھیلا جاتا ہے۔ جو سطح سمندر سے 12500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ یاک پولو میں چھ ، چھ کھلاڑی ہوتے ہیں۔

<... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

محمد عباس کی لاجواب باؤلنگ، کرکٹ لیجنڈز تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

پبلک نیوز: محمد عباس کی باؤلنگ نے متحدہ عرب امارت کی ڈیڈ وکٹوں میں جان ڈال دی۔ بغیر کسی کوچ کے باؤلنگ گر سیکھنے والے محمد عباس نے کینکروز کے بیٹسمینوں کو چکرا کے رکھ دیا۔ تاریخی کارکردگی پر محمد عباس نے مین آف دی میچ اور سیریز کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن محمد عباس کی لائن و لینتھ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ عباس نے ابوظہبی ٹیسٹ میں کینگروز کی 10وکٹیں اڑا کر میچ کو یکطرفہ بنایااور مین آف دی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاص... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے