قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے بعد ٹیم منیجر نےبھی استعفیٰ دیدیا

لاہور (پبلک نیوز) ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست، ہیڈ کوچ کے بعد ٹیم منیجر نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر حسن سردار مستعفی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ توقیر ڈار کے بعد مینجر قومی ہاکی ٹیم حسن سردار نے بھی فیڈریشن سے راہیں جدا کرکے استعفیٰ دے دیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں حسن سردار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم پر توجہ دینی ہو گی جبکہ ہمارے لڑکوں میں صلاحیت ہے۔ قوم میں ہاکی ابھی باقی ہے، قومی ٹیم میں فٹنس کی کمی نظر آ رہی ہے۔... مزید پڑھیں
حارث افضل  8 ماه پہلے

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

پبلک نیوز: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبورکر لیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کم اننگز میں 25 سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا بلا رنز کے انبار لگانے لگا۔ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں سینچری بنا کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا دیا۔ کوہلی سچن ٹنڈولکر اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآ گئے۔

کوہلی نے127 اننگز... مزید پڑھیں
حارث افضل  8 ماه پہلے

ہاکی ورلڈ کپ کا معرکہ، ہالینڈ اوربلجیم فائنل میں پہنچ گئے

پبلک نیوز: ہالینڈ فائنل میں پہنچ گیا۔ آسٹریلیا کا مسلسل تیسری بار ہاکی ورلڈ چمپئن بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ ہالینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد دو مرتبہ کے دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو ہرادیا۔ پہلے سیمی فائنل میں بیلجئم نے انگلینڈ کو باآسانی ہرادیا۔

ہالینڈ نے آسٹریلیا کو 3 کے مقابلے 4 گول سے ہرا کر بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔ ہالینڈ نے پہلے 20 منٹ میں 2 گول کرکے آسٹریلیا پر برتری حاصل کی جسے آسٹریلیا نے آخری 27 سیکنڈ میں برابر کردیا۔

مقرر... مزید پڑھیں
حارث افضل  8 ماه پہلے

ہاکی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس اور سیاسی مداخلت پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی

لاہور (پبلک نیوز) ورلڈ کپ ہاکی میں قومی ٹیم کی پرفارمنس اور سیاسی مداخلت کو بنیاد بنا کر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ تو قیر ڈار نے استعفیٰ دے دیا۔ ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم تیسرے درجے کی ہاکی ٹیم بن چکی ہے۔ ٹیم میں نئے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہیے۔

قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی پر پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ توقیر ڈار نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔ توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی اس... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  8 ماه پہلے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن فور کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا

لاہور(پبلک نیوز) پی ایس ایل سیزن فور کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان، پی ایس ایل میں شیڈول 34 میچز میں سے آخری 8 میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے۔ دفاعی چیمپئن اسلا م آباد اور چھٹی ٹیم دبئی میں 14 فروری کو افتتاحی میچ کھیلیں گی۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل میں شیڈول 34 میچز میں سے آخری 8 میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے۔ تین میچز لاہور میں شیڈول پانچ میچز بشمول فائنل معرکہ کراچی میں ہو گا۔ پی ایس ایل سیزن فور میں دفاعی چیمپئن... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  8 ماه پہلے