شاہینوں نے کیویز کو دبوچ لیا، پہلا ٹی ٹوینٹی پاکستان کے نام

پبلک نیوز: شاہینوں نے کیویز کو دبوچ لیا، پہلا ٹی ٹوینٹی پاکستان کے نام، حفیظ اور سرفراز کی شاندار بیٹنگ، عماد اور حسن علی کی جاندار باؤلنگ، نیوزی لینڈ 149رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نےنیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا۔ محمد حفیظ نے 45اور کپتان سرفراز احمد نے 34رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے ملین نے 2کھلاڑیوں  کو پویلین کی راہ دکھلائی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تو اوپنگ جوڑی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا سے بہتر ہے، مقابلے دلچسپ ہوں گے: سرفراز احمد

لاہور (پبلک نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں ان فٹ فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کھیلیں گے۔ پاپا بننے کے بعد شعیب ملک پہلا میچ کھیلیں گے۔ کپتان سرفراز نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے باز فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے آوٹ ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمد نے آسٹریلیا کے خلاف رنز اسکور نہ کرنے والے فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو میدان میں اتارنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہن... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

شعیب ملک کے بیٹے کو پاکستان کی شہریت نہیں مل سکے گی: ایف آئی اے ذرائع

پبلک نیوز: دو اسپورٹس اسٹارز کے گھر پہلے بچے کے جنم کو لے کر پاکستان بھر میں جشن کا سماں قائم ہے لیکن اس میں ایف آئی اے ذرائع اس خوشی میں کنکر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

ایف آئی اے  ذرائع پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بیٹے کو پاکستان کی شہریت نہیں مل سکے گی۔ پاکستان کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن قوانین کے تحت بھارتی شہری کو پاکستانی شہریت نہیں دی جا سکتی۔

شعیب ملک کو اپنے بیٹے کو پاکستانی شہریت دلانے کے لیے بھارتی شہریت چھڑانا پڑے گی۔ شعیب ملک اب بیٹے ک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

حیدرآباد دکن (پبلک نیوز) سیلیبرٹی اسپورٹس جوڑی شعیب اور ثانیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش۔ سوشل میڈیا پر مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔ فرح خان جہاں خالہ بن گئیں۔ وہیں بھارت ماموں بن گیا۔ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بے بی مرزا ملک ٹاپ ٹرینڈز کی زینت بنا رہا۔

پاکستانی مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ شعیب ملک نے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے  فینز کا شکریہ ادا کیا۔ سوئنگ کے سلطان کی ملکہ شنیرا اکرم نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اٹھت... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے

دبئی (پبلک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹائلش بلے باز بابر اعظم نے بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

بابر اعظم نے آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ سے پہلی پوزیشن چھین کر اپنے نام کر لی۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار پرفارمنس دینے والے بابر اعظم آئی سی سی رینکنگ میں نمبرون بیٹسمین بن گئے۔