پابندی کا شکار احمد شہزاد کا نام پی ایس ایل سیزن 4 میں شامل

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پابندی کا شکار قومی اوپنر احمد شہزاد کا نام پی ایس ایل سیزن 4میں شامل کر لیا گیا۔

غیر ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی کا شکار احمد شہزاد کے لیے اچھی خبر آگئی۔ چار ماہ کی پابندی کا شکار اوپنر احمد شہزاد  کو پی ایس ایل کی گولڈ کیٹیگری میں شامل کرتے ہوئے پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں شامل کر دیا گیا۔

 پی سی بی کے مطابق سیزن تھری میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے احمد شہزاد کو پڈرافٹنگ پول مین شامل کرتے ہوئ... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

پاکستان کی جانب سے462 رنز کا ہدف، آسٹریلیا کے 3وکٹوں کے نقصان پر136رنز

دبئی (پبلک نیوز) دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم کے 462رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنانا کر دوسری اننگز ڈکلئیر کی۔ جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462رنز کا ہدف ملا۔ تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنا لیے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے چوتھے دن کے کھیل کا اختتام ہو گیا۔

 

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو آسٹریلیا پر 325رنز کی برتری، 3 کھلاڑی آؤٹ

دبئی (پبلک نیوز) دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف 325رنز کی برتری حاصل جبکہ دوسری اننگز میں امام الحق 23 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 202رنز بنانے کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کو دوسری اننگز میں پہلا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں ہوا وہ صرف 17 رنز بناسکے۔ دوسری وکٹ 38 کے مجموعی اسکور پر گری جب بلال آصف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ ان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے وہ بھی صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بع... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

دبئی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 482 رنز پر آؤٹ، محمد حفیظ، حارث سہیل کی سنچریاں

دبئی (پبلک نیوز) دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز بنا کر آؤٹ۔ محمد حفیظ اور حارث سہیل نے سنچری اسکور کیے جبکہ آسٹریلیا کے پیٹرسڈل نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے بغیر وکٹ گنوائے 30رنز بنالیے۔

دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 482رنز بنا کر  آؤٹ ہوگئی۔ محمد حفیظ اور حارث سہیل نےسنچریاں اسکورکیں۔ آسٹریلیا نے دوسرے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 30رنز بنالیے۔ عثمان خواجہ 17اور ایرون فنچ 13رنز بنا کر کریز پ... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

دبئی ٹیسٹ: آسٹریلیا کیخلاف پاکستان نے پہلے روز 3وکٹوں پر 255 رنز بنالیے

دبئی(پبلک نیوز) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستانی اوپنرز کی شاندار 205 رنز کی پارٹنرشپ، حفیظ 126، امام الحق 76رنز بنا کر آؤٹ۔

 

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتنے کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کیلئے پچ سازگار دکھائی دے رہی ہے، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔ بیٹنگ لائن اپ کی بیک بون اظہر علی بھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُر عزم ہیں جن کا کہنا... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  7 ماه پہلے