مارکا لیجنڈ ایوارڈ کرسٹیانو رونالڈو کے نام

پبلک نیوز: پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ رونالڈو کو کھیل کا بہترین "مارکا لیجنڈ" کا ایوارڈ دے دیا گیا۔ رونالڈو "مارکا ایوارڈ" حاصل کرنے والے 26 ویں فٹبالر بن گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق پرتگال کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اسپین کے شہر میڈرڈ میں رونالڈو کو کھیل کے معتبر ایوارڈ "مارکا لیجنڈ" سے نواز دیا گیا۔ رونالڈو کو یہ ایوارڈ فٹبال میں بہترین کھیل پیش کرنے پر دیا گیا ہے۔مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کی قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کی خواہش

پبلک نیوز: سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ سعید اجمل نے کہا کہ وہ اپنے تجربے سے قومی ٹیم کے کامیابی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سابق کرکٹرز بھی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

 

سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان کی قومی ٹیم کے... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

پی ایس ایل سیزن فائیو کے سارے میچز پاکستان میں کروانے کا فیصلہ

 

لاہور (پبلک نیوز) پی ایس ایل سیزن فائیو کے سارے میچز پاکستان میں کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیزن 5 میں پہلی بار پشاور، ملتان، راولپنڈی اور کشمیر میں بھی میچز ہوں گے۔ تمام میچز پاکستان میں کرانے کی حتمی منظوری وزیراعظم پاکستان اور متعلقہ محکموں کی مشاورت سے ہوگی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ سیزن 5 کا پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں کروانے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے سپرلیگ  سیزن فائیو 20 فروری سے شروع ہوگا۔ فائنل 22 مارچ  کو لاہ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

اٹالین کلب انٹر میلان نے پی ایس جی کو شکست دے دی

 

پبلک نیوز: اٹالین کلب انٹر میلان نے فرانسیسی چیمپئن پی ایس جی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ مقررہ وقت تک برابر رہنے والے میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔

 

تفصیلات کے مطابق کلب فرینڈلی فٹ بال میچ میں انٹرمیلان نے پی ایس جی کو 5-6 سے شکست دے دی۔ چائنہ میں کھیلے گئے دلچسپ مقابلے کے پہلے ہاف میں فرانسیسی کلب پی ایس جی کو برتری حاصل ہوئی جو میچ کے آخری لمحات تک برقرار رہی۔

 

انجری ٹائم میں انٹرمیلان کے سیمیوئل لونگو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

شعیب اختر چیف سلیکٹر بننے کے خواہاں

 

پبلک نیوز: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے چیف سلیکٹر بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کمیٹی کی اہم میٹنگ 2 اگست کو لاہور ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگی۔ جس کی سربراہی منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بورڈ میں تبدیلیوں کا موسم ہے جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے راولپنڈی ایکسپریس بھی پٹڑی پر چڑھ گئی ہے۔ پاکستان کے لیے 444 وکٹیں لینے والے ش... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے