نوجوت سدھو کو پاکستان کا ویزہ مل گیا

پبلک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کے بعد ان کے وزیر اعظم منتخب ہونا عیاں ہو گیا تھا۔ پارٹی کی جانب سے بھارتی کرکٹر کو حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا۔

جن میں بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو بھی شامل تھے۔ پبلک نیوز ذرائع کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کا ویزہ مل گیا ہے۔ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو 17 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پارٹی کی جانب سے نوجوت سدھو کے علاوہ سنیل گواسکر اور ک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  8 ماه پہلے

"آپ کی بھارتی بھابی کی طرف سے جشن آزادی پر ڈھیر ساری محبت اور نیک تمنائیں"

پبلک نیوز: پاکستانی آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور مشہور انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بھی یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر انھوں نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کے 71 یوم آزادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پاکستان کے دوستوں اور مداحوں کو جشن آزادی کی مبارک باد، آپ کی بھارتی بھابی کی طرف سے ڈھیر ساری محبت اور نیک تمنائیں۔

مزید پڑھیں
احمد علی کیف  8 ماه پہلے

روجرز کپ پر عالمی نمبر ایک کھلاڑیوں کی حکمرانی قائم

ٹورانٹو (پبلک نیوز) روجرز کپ پر عالمی نمبر ایک کھلاڑیوں کی حکمرانی قائم ہو گئی۔ رافیل نڈال اور خاتون کھلاڑی سیمونا ہالیپ نے روجرز کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ ورجرز کپ جیت لیا۔ 32سالہ رافیل نڈال کا یہ 80واں سنگل ٹائٹل ہے جو انہوں نے فائنل میں اپنی 20ویں سالگرہ منانے والے یونانی اسٹیفا نوز کو شکست دے کر حاصل کیا۔ ایک گھنٹہ 41 منٹ جاری رہنے والے فائنل میں نڈال نے اسٹیفانوز کو 2-6اور 6-7سے شکست دی۔ روجرز کپ کی جیت کی بدولت ملنے والی پ... مزید پڑھیں
حارث افضل  8 ماه پہلے

رافیل نڈال نے روجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

ٹورانٹو (پبلک نیوز) عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے کیرن کاچانوو کو ہرا کر ٹینس کے روجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں نڈال یونان کے سٹیفانوس سیتسیپاس کا سامنا کریں گے۔

روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل مرحلہ مکمل ہو گیا۔ پہلے سیمی فائنل میں سپین کے سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے روس کے کیرن کاچانوو کو7-6، 6-4سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔

 

وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ92 کی ٹیم شریک ہو گی، بھارتی کرکٹرز بھی مدعو

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ 1992ء کی فاتح ٹیم کی شرکت کی تصدیق کر دی۔ بھارتی کھلاڑیوں کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سدھو کو بھی مدعو کرنے کی تصدیق کی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بنی گالا کے باہر دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تقریب حلف برداری میں  ورلڈ کپ92 کی فاتح ٹیم کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تقریب میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹارز بھی تشریف لائیں گے۔

انھوں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  8 ماه پہلے