پاک بھارت سپورٹس ڈپلومیسی میں اہم پیش رفت

کراچی(اسامہ عتیق) پاک بھارت سپورٹس ڈپلومیسی کیلئے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انڈین ٹینس ایسوسی ایشن ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان آنے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ انڈین ٹینس ایسو سی ایشن نے ڈیوس کپ کیلئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی لسٹ پاکستان کو ارسال کر دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق 14 رکنی فہرست میں انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے ساقب صدر انیل کھنہ بھی شامل ہیں۔ مہش بھوپاتی بھارتی ٹینس ٹیم کے نان پلینگ کپتان ہونگے۔ ٹینس عالمی رینکنگ میں 89 پوزیشن پر موجود پرجنیش پربھاکارن بھی انڈی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

فاسٹ باؤلر محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 

لاہور (پبلک نیوز) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ محمد عامر ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ محمد عامر نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ سے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ 36 ٹیسٹ میچوں میں 30 کی اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کیں۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ محمد عامر پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

 

مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

پاکستانی کرکٹر جویریہ خان آئی سی سی ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی کپتان مقرر

 

پبلک نیوز: پاکستان کی مایہ ناز بیٹسمین جویریہ خان آئی سی سی ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی کپتان مقرر ہوگئیں۔ آئی سی سی اسکواڈ انگلینڈ میں شیڈول 6 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر جویریہ خان انگلینڈ میں شیڈول 6 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ویمنز گلوبل ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی قیادت کرینگی۔ گیارہ رکنی اسکواڈ میں کپتان جویریہ خان کے علاوہ بنگلہ دیش کی جہاں آرا عالم اور فرغانہ ہوکی شامل ہیں وہاں جرمنی کی کرسٹینا گوف، آئرلینڈ کی سیلیسٹے رییک اور ہالی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے

نمبر ون بننے کے شوق نے روسی باکسر کی جان لے لی

 

پبلک نیوز: روس کے میکسم دیداشیف اپنے حریف کی جانب سے سر پر ہونے والے تابڑ توڑ حملوں کے باعث شدید زخمی ہو گئے اور 4 دن بعد دورانِ علاج چل بسے۔

 

تفصیلات کے مطابق نوجوان روسی باکسر میکسم دیداشیف فائٹ جیتنے کی خواہش میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ 28 سالہ روسی باکسر جیت کی لگن میں حریف باکسر سبریئل میٹیس میتھھیؤ کے زور دار مکوں کا گیارہویں راونڈ تک مقابلہ کرتا رہا۔

 

واضح رہے کہ میکسم دیداشیف کے ٹرینر نے 11 ویں راونڈ میں فائٹ خ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے

انتظامیہ کی نا اہلی، قومی کھیل ہاکی زوال کا شکار

کراچی (اسامہ بن عتیق) قومی کھیل ہاکی زوال کا شکار ہونے لگا ہے۔ کراچی میں نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں کے ساتھ نارواں سلوک کیا جا رہا ہے۔ ایک کمرے میں 19 کھلاڑی رہنے پر مجبور ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ہاکی چیپیئن شپ میں انتظامیہ کا تاریخی کارنامہ پیش آیا ہے۔ ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں کے ساتھ نارواں سلوک کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کھلاڑیوں کو سہولیات دینے میں بری طرح سے نا کام ہے۔ ہاسٹل کے 4 کمروں میں 76 افراد کو بھیڑ بکرویوں کی طرح گھسا دیا گ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 ماه پہلے