پی سی بی کے رویہ سے دلبرداشتہ محمد حفیظ کا کرکٹ چھوڑنے پر غور

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویہ سے دلبرداشتہ محمد حفیظ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹگری ملنے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ مسلسل نظر انداز کیے جانے پر کرکٹ سے کنارہ کشی پر غور شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ آل راؤنڈر محمد حفیظ پی سی بی کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو گئے۔ پروفیسر کے نام سے مشہور کرکٹر نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں 'بی' کیٹگری ملنے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

محمد حفیظ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے لیے 333 بین الاقوامی م... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  9 ماه پہلے

ویرات کوہلی ون ڈے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پہلے نمبر پر آگئے

دبئی (پبلک نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ون ڈے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پہلے نمبر پر آگئے۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈیا اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے بعد رینکنگ جاری کی جس کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے پوئنٹس ٹیبل پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کی جو کہ دوسرے اور انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کا تیسرا نمبر ہے۔

ہاکی کے سابق کپتانوں، اولمپئنز و انٹرنيشنل کھلاڑيوں کی پريس کانفرنس

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان ہاکی ٹيم کے سابق کپتانوں اور اولمپئنز و انٹرنيشنل کھلاڑيوں نے کراچی ميں ہنگامی پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی فيڈريشن کے درست اقدامات کی وجہ سے پاکستان نے اولمپک چيمپئن ارجنٹينا کو ہرايا۔

شہر قائد میں پاکستان ہاکی ٹيم کے سابق کپتانوں اور اولمپئنز و انٹرنيشنل کھلاڑيوں نے کراچی ميں ہنگامی پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی فيڈريشن کے درست اقدامات کی وجہ سے پاکستان نے اولمپک چيمپئن ارجنٹينا کو ہرايا۔ اب ايشين چيمپئن بن کر اولمپک کواليفائی کے... مزید پڑھیں
حارث افضل  9 ماه پہلے

انڈر 19 باسکٹ بال ٹرینگ کیمپ پیر سے شروع ہو گا

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پنجاب بھر سے 150 سے زائد انڈر 19 باسکٹ بال پلیرز کے تین روزہ ٹرائل اور تربیتی کیمپ جاری ہے۔


باسکٹ بال کے فروغ کے لیے غیر ملکی کوچ قومی وویمن اور مینز کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے پیر سے ٹرینگ فراہم کریں گے جبکہ 150 بچوں کے ٹرائلز اور کیمپ نشتر سپورٹس کمپلیس میں جاری ہے۔


کیمپ میں سرگودھا ،فیصل آباد ،لاہور ،لییہ اور دیگر بڑے شہورں کے کھلاڑی موجود ہیں جبکہ دو غیر ملکی کوچ پیر کے روز سے... مزید پڑھیں
حارث افضل  9 ماه پہلے

انڈر نائینٹین ویمن فٹ بال چمپئن شپ 2018 کا آغاز

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر نائینٹین ویمن فٹ بال چمپئن شپ 2018 کا آغاز ہوگیا ہے۔ ملک بھر سے خواتین کی 13ٹیمیں جیت کے لئے جان لڑائیں گی۔

سٹی سکول میں انڈر 19ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں پنجاب فٹبال فیڈریشن کے صدر سردار نوید حیدر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن سردار نوید نے کہا کہ 3سال کے بعد فٹبال فیڈریشن بحال ہوئی۔ اب کھلا... مزید پڑھیں
حارث افضل  9 ماه پہلے