ساف فٹبال چیمپئن شپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

پبلک نیوز: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق ساف فٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی۔ 13 سال بعد ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا فائنل میں پہنچنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔

میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا لیکن دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی بھارتی ٹیم نے پاکستان پر برتری حاصل کی اور پھر اسے بڑھا کر تین صفر تک لے گئے۔

پاکستان کے حسن ب... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  10 ماه پہلے

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 15رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا

ملبورن (پبلک نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 15رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ جارح مزاج آل راونڈر میکسویل سکواڈ میں جگہ نہ بناسکے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7سے 11اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا نے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ حیران کن طور پر گلین میکسویل کو 15رکنی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا، جبکہ 5نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہینوں کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹم پین کینگروز ٹیم کی قیادت کریں گے جب... مزید پڑھیں
حارث افضل  10 ماه پہلے

ایشیا کپ، پاکستانی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا

دبئی (پبلک نیوز) ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا،ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، بابراعظم، شاداب خان شامل اور محمد حفیظ کی جگہ شان مسعود کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

ایشیا کپ متحدہ عرب امارت میں 15ستمبر سے شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے مخالف ٹیموں کو غیر معمولی بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ سے زیر کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں شریک تمام ٹیمیں اچھی ہیں کسی کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے۔مزید پڑھیں
حارث افضل  10 ماه پہلے

الیسٹر کک نےسنچری بناکر اپنے آخری ٹیسٹ کو یادگار بنا دیا

لندن (پبلک نیوز) ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے ٹاپ اسکور رالیسٹر کک نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ کک اپنے کیریئر کی پہلی اور آخری اننگز میں سنچری اسکورر کرنے والے انگلینڈ کے پہلے بلے باز بن گئے۔

الیسٹر کک نے بھارت کے خلاف اوول ٹیسٹ میں 33ویں سنچری بنا کر اپنی آخری اننگ کو یادگار بنا لیا۔ کک نے انگلینڈ کے لیے اپنی پہلی اور آخری باری میں سنچری بنانے والے اکلوتے بلے باز کا اعزا بھی حاصل کرلیا۔

ریٹائرمنٹ سے قبل میچ کی آخری اننگ میں سنچری بنا کر کک نے اپنا نام دنیا ک... مزید پڑھیں
حارث افضل  10 ماه پہلے

ٹیم کامورال بلند ہے،اچھا پرفارم کریں گے: کپتان سرفرااحمد

لاہور (پبلک نیوز) مشن ایشیاء کپ کے لیے پی سی بی کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ مورال بلند ہے، قومی ٹیم ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔ قومی ٹیم آج ہی ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے اڑان بھرے گئی۔

قذافی اسٹیڈیم میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن مرحلہ مکمل ہوگیا۔ اختتامی کیمپ کے بعد کپتان سرفراز احمد  کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ بڑا ایونٹ ہے۔ ہمارا ورلڈ کپ کا سفر کا آغاز اس ایونٹ سے ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں شریک ہون... مزید پڑھیں
حارث افضل  10 ماه پہلے