پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ 7نومبر کو کھیلیں گی

پبلک نیوز: شاہینوں نے ون ڈے میں کیویز کو زیر کرنے کے لیے جال بچھا دیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7نومبر کو ہو گا۔

کیویز کے خلاف سیریز کھیلنے ون ڈے اسپیشلسٹ جنید خان، امام الحق اور حارث سہیل یو اے ای پہنچ گئے۔ تینوں کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت سے سرفراز الیون مزید مستحکم ہوگی۔

ون ڈے سیریز میں بہتر کارکردگی کے لئے کپتان سرفراز اور ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑ لیے ہیں۔ شائقین کی جانب سے قومی ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تسلسل ب... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

فلائیڈ مے ویدر نے دوبارہ رنگ میں اترنے کا اعلان کردیا

پبلک نیوز: فلائیڈ مے ویدر نے دوبارہ رنگ میں اترنے کا اعلان کردیا۔ نئے سال کی تقریبات کے دوران امریکی باکسر جاپانی حریف ناسوکاوا کے خلاف ان ایکشن ہوں گے۔

باکسنگ رنگ میں فتوحات کی ففٹی مکمل کرنے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے دوبارہ رنگ میں اترنے کا اعلان کردیا ہے۔

وہ 21 دسمبر کو جاپان کے کک باکسر ناسوکاوا کے مدمقابل ہوں گے۔ مے ویدر کی اس سے پہلے یوایف سی فائٹر خبیب اور باکسر مینی پیکاو سے بات چل رہی تھی۔

مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا

دبئی (پبلک نیوز) پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا اور  تیسرا میچ 47 رنز سے اپنے نام کیا۔

پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 167 کے ہدف کے تعاقب میں 16.5 اوورز میں 119 رنز بنا سکی۔ پاکستان نے تیسرا ٹی ٹونٹی 47 رنز سے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا مگر دوسرے ہی اوور میں فہیم اشرف نے کولن منرو ک... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

لالیگا، پوئنٹس ٹیبل پر بارسلونا کی پہلی پوزیشن

پبلک نیوز: لالیگا اور انگلش پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریال میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے کئی ناکامیوں کے بعد فتح کا مزہ چکھ لیا۔

لالیگا میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریال میڈرڈ نے کئی ناکامیوں کے بعد فتح کا مزہ چکھ لیا۔ ویلاڈولڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں شاندار کھیل پیش کیا۔ دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ کے وینیسیئس اور کپتان سرجیو راموس نے گول کر کے ٹیم کو 2-0 سے فتح دلائی۔

بارسلونا ویلیکانو کےخلاف می... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

پبلک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس نے کیویز کو سیریز میں وائٹ واش کرنےکے لیے تیاری پکڑ لی۔ بابر اعظم کا بلا رنز اُگلے گا تو حفیظ کیویز باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیں گے۔ پاکستانی باؤلرز بھی سر دھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہیں۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد وائٹ واش پر نظریں جما لیں۔ سیریز میں گرین شرٹس کو دوصفر کی واضح برتری حاصل ہے۔

ابوظہبی میچ میں پاکستانی باولرز نے کیویز بلے بازوں کو حو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے