ماہرین محمد صلاح کے ایک اور گول سے حیران

پبلک نیوز: معروف مصری کھلاڑی محمد صلاح نے ایک اور ناقابل یقین گول داغ کر مخالفین اور ماہرین کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کلب لیور پول کی طرف سے کھیلنے والے سپراسٹار مصری کھلاڑی محمد صلاح نے انوکھا گول اسکور کیا کہ مداحوں کے ساتھ ساتھ ماہرین کو بھی حیران کر دیا۔

افریقہ کپ میں محمد صلاح بھرپور فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے یہ گول افریقہ کپ  کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کیا۔ مصری ٹیم نے یہ مقابلہ بہ آسانی تین صفر سے جیت لیا، مگر ان تین میں سب سے انوکھا گ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، کوئی پاکستانی کرکٹر ٹاپ 10میں جگہ نہ بناسکا

دبئی (پبلک نیوز) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ نئی درجہ بندی میں کوئی پاکستانی کرکٹرز ٹاپ 10میں جگہ نہ بناسکا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ میں اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن باؤلنگ میں نمبر ون ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی تاہم کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 بیٹسمین، بولرز اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں شامل نہیں۔

بیٹنگ میں  بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیم... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

انٹرنیشنل فٹ بال میں دوستانہ مقابلوں کی بہار عروج پر پہنچ گئی

پبلک نیوز: انٹرنیشنل فٹ بال میں دوستانہ مقابلوں کی بہار اپنے عروج پر ہے ۔ ارجنٹینااور اسپین کو اپنے حریفوں پر برتری جبکہ عالمی چمپئن فرانس اورآئس لینڈ کا میچ برابری پر ختم ہو گیا۔

ارجنٹینا نے دوستانہ میچ میں عراق کو 0-4سے پچھاڑ دیا۔ میسی کے بغیر کھیلنے والی ارجنٹینا کو میچ کے آغاز میں سخت مزاہمت کا سامنا کرنا پڑا اور پہلے ہاف میں صرف ایک ہی گول کرنے کا موقع ملا تاہم میچ کے دوسرے ہاف میں مزید تین گول کرکے سابق عالمی چمپئن ارجنٹینا نے دوستانہ میچ اپنے نام کرلیا۔

مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا

دبئی (پبلک نیوز) پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ایک طرح کا جیتا ہوا میچ ڈرا ہو گیا۔ شاہین کینگرو بلے بازوں کو آﺅٹ کرنے میں ناکام رہے۔ آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ دفاعی حصار بن گئے۔

دبئی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا۔ پاکستان کو آخری روز میچ جیتنے کے لیے 7 وکٹیں درکار تھیں تاہم آسٹریلوی ٹیم دفاعی انداز اپناتے ہوئے ٹیسٹ کو ڈرا کرانے میں کامیاب رہی۔

 

پابندی کا شکار احمد شہزاد کا نام پی ایس ایل سیزن 4 میں شامل

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پابندی کا شکار قومی اوپنر احمد شہزاد کا نام پی ایس ایل سیزن 4میں شامل کر لیا گیا۔

غیر ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی کا شکار احمد شہزاد کے لیے اچھی خبر آگئی۔ چار ماہ کی پابندی کا شکار اوپنر احمد شہزاد  کو پی ایس ایل کی گولڈ کیٹیگری میں شامل کرتے ہوئے پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں شامل کر دیا گیا۔

 پی سی بی کے مطابق سیزن تھری میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے احمد شہزاد کو پڈرافٹنگ پول مین شامل کرتے ہوئ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے