ایشیاء کپ،بھارت پاکستان کو شکست دیکر کے فائنل میں پہنچ گیا

دبئی(پبلک نیوز) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 9وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت نے پراعتماد انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کا 238 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 40ویں اوور کی تیسری گیند پر پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شکھر دھاون نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنرز کھلاڑیوں نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔

 

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے

 پبلک نیوز: ایشیا کپ کے ایک اور بڑے مقابلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ کل کی جیت فائنل تک رسائی آسان کر دے گی، ہار گئے تو اگر مگر کا سلسلہ ہو گا۔

ایشیا کپ کا ایک اور بڑا معرکہ کل ہو گا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت پہلے ٹاکرے میں بھارت نے باآسانی پاکستان کو شسکت دے دی تھی۔ کل سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ جو جیتا اس کی ا... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

ابوظہبی (پبلک نیوز) یو اے ای میں جاری ایشیا کپ کے سپر 4مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد افغانستان کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے افغانستان کو ہرا دیا۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورز میں 257رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ اور کپتان اصغر نے پاکستانی باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔ کپتان اصغر نے 5چھکوں کی مدد سے67 رنز بنائے۔ حشمت الل... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

ایشیا کپ سپر4 مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست

دبئی (پبلک نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 8وکٹ سے شکست دے دی۔ بھارت کے رویندرا جدیجہ نے 4کھلاڑی آؤٹ کئے۔

ایشیا کپ کے سپر 4میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم بھارتی باؤلنگ کے سامنے شروع سے بے بس نظر آئی۔ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 173رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن 42رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کے روین... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ایشیا کپ میں 23 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی

پبلک نیوز: ایشیا کپ سپر فور مرحلہ کل سے شروع ہو گا۔ شائقین کرکٹ ایک اور پاک بھارت ٹاکرے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ 23ستمبر کوروایتی حریف مدمقابل ہوں گے۔

ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے بعد سپر فور مرحلے کا آغاز ہونے کو ہے۔ شائقین کرکٹ ایک اور پاک بھارت ٹاکرے سے لطف اندوز ہوسکیں گے جبکہ پاکستانی شاہینوں کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے غیرمعمولی کھیل کا چیلنج بھی درپیش ہوگا۔

ٹاپ فور مرحلے میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 21ستمبر کو افغانستان کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گی۔ بھارت... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے