ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست، شائقین کی امیدوں پر پانی پھرگیا

دبئی (پبلک نیوز) ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں گرین شرٹس کی اڑانیں ناکام ثابت ہوئیں۔ بھارتی سورماؤں نے جیت اپنے نام کر لی۔ پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 162 رنز بنا سکی۔

ایشیا کپ میں بھارتی سورماوں کی ناقص فیلڈنگ بھی شاہینوں کے کام نہ آئی۔ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کو ملنے والے 5 یقینی مواقع  بھی بے سود رہے۔

قومی کرکٹ ٹیم بھارت کی ناقص فیلڈنگ سے بھی فائدہ نہ اٹھاسکی ۔۔۔ باربار کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود شا... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

ایشیاء کپ2018، پاک بھارت ٹیمیں چھکوں چوکوں سے بھرپورٹاکرا کرنے کو تیار

دبئی(پبلک نیوز) ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہونے جا رہا ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے۔ شائقین کرکٹ کو بے صبری سے ساڑھے چار بجے کا انتظار ہے، جب میچ شروع ہو گا۔ کپتان سرفراز سمیت پوری قوم جیت کے لیے پرعزم ہے۔

شائقین کرکٹ چھکوں، چوکوں اور سنسنی سے بھرپور ایشیاء کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لئے تیار ہو جائیں۔ روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ دنگل سجنے میں چند گھنٹے باقی ہیں۔ بلے بازفلک شگاف چھکوں اور چوکوں سے شائقین کرکٹ کی دھڑکنیں بڑھائیں گے، تو باولرز بھی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

"وزیراعظم عمران خان میچ دیکھنے آجائیں تو کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھ جائیں گے"

دبئی (پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھارت کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیتنے کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔ پاک بھارت ٹاکرے کے دوران وزیراعظم عمران خان میدان میں آجائیں تو کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھ جائیں گے۔

کپتان سرفراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرین شرٹس کی کامیابی کا راز بتا دیا۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے  ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کے خلاف تینوں شعبوں میں شاندار کھیل پیش کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔

وزیرا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

پاکستانی شاہین کل بھارتی سورماؤں پر جھپٹیں گے

دبئی (پبلک نیوز) پاکستان اور بھار ت کے مابین ایشیا کپ کے میچ پر سب کی نظریں ہیں۔ دونوں ٹیموں کے 6 اہم کھلاڑی شائقین کی امیدوں کا محور ہوں گے۔

بھارت ایشیا کپ میں اپنے کپتان روہت شرما کی بیٹنگ پر انحصار کرے گا جبکہ پاکستانی شائقین کرکٹ کو فخرزمان سے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی فائنل جیسی کارکردگی کی امید ہے۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے پاس پاکستان کے خلاف کارکردگی دکھانے والے باؤلر جسپریت بھمبھرا ہیں تو سرفراز الیون کے پاس بھارتی بلے بازوں کی کلیاں اڑانے والے محمد عامر موجود ہ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

پانچ بار کی چیمپئن ٹیم سری لنکا ایشیاء کپ سے باہر

ابوظہبی (پبلک نیوز) افغانی اسپنرز کے سامنے لنکن بلے باز بے بس ہو گئے۔ افغانستان نے ایشیا کپ سے سری لنکن ٹیم کی چھٹی کرادی۔

افغانستان نے سری لنکا کو 91رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کردیا۔ افغان اسپنر کے سامنے کوئی لنکن بلے باز نہ ٹک سکا۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو 250رنز کا ہدف دیا۔ رحمت شاہ 72رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 5وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پوری لنکن ٹیم 158رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تھرنگا نے 36رنز بنا کر کچ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے