عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی خوبصورت جانوروں کی منڈیاں سج گئیں

لاہور(پبلک نیوز) عید قرباں کی آمد آمد ہے، خوبصورت جانوروں کی منڈیاں سج گئیں۔ لاہورکی شاہ پورکانجراں مویشی منڈی توجہ کا مرکز بن گئی۔ مویشی منڈیاں سجی ہوئی ہیں، خریدار مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں۔

عید قربان کی آمد آمد ہے شہر لاہور کی سب سے بڑی مویشی منڈی شاہ پور کانجراں میں مویشی تو بڑی تعداد میں موجود ہی۔ تاہم بیوپاری خریدار نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کئی دونوں سے بیٹھے ہیں ایک تو انتظامات مناسب نہیں ہیں اوپر سے جانورو کا چارہ بھی کئی گنا مہنگا مل رہا ہے۔

 

شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں 30 ہزار جانوروں کی گنجائش ہے تاہم خریدار مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں کہ 35/40ہزار والا جانور 75/80 اور بڑا جانور جس کا ریٹ گذشتہ سال 2 لاکھ تھا اس سال 6 لاکھ سے اوپر ہے۔

شاہ پور کانجراں سمیت شہر میں عید قربان کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئےمخلتف مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں تاہم عید قربان میں ابھی کچھ وقت باقی ہے اور عید کے دن کے قریب آنے کے ساتھ ساتھ منڈیوں میں خریداروں اور جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں