دنیا بھر میں نئے سال2019ء کا نئی امنگوں، نئی امیدوں کے ساتھ پرتپاک استقبال

(پبلک نیوز) دنیا بھر میں سال 2019 کا بھرپور استقبال کیا گیا، دبئی،روس، مصر، یونان، اٹلی، فرانس، جرمنی، بیلجیئم،ترکی اور ساؤتھ افریقہ میں سال نو کا آغاز ہو گیا۔ آتش بازی کے مظاہروں نے حاضرین کا دل موہ لیا۔


نیا سال، ایک نئے تاریخی کیلنڈر کا آغاز، نیا سال شروع ہو چکا، پچھلا برس تلخ اور شیریں یادیں لئے رخصت ہوا۔ دنیا میں خون بہا، طوفان اور سیلاب آئے۔ حقوق کی جدوجہد ہوئی جس کا صلہ نہ مل سکا۔ فلسطین اور کشمیر کے عوام بدستور محکوم اور ظلم کا شکار۔ پاکستان میں دہشت گردوں کے بم دھماکے، خودکش حملے۔


جلسے، جلوس احتجاج ، دھرنے، ایک دوسرے پر غدار، چورکے نعرے، جتنا بھی ہوا جو بھی ہوا بہتر نہیں ہوا۔ اس کے باوجود پاک فوج اورسکیورٹی فورسز نے جرات کے ساتھ کام جاری رکھا۔ سال نو نیوزی لینڈ سے شروع ہو کر آسٹریلیا تک پہنچے گا۔ بیتے سال کو الوداع کہنے کا دن، روٹھے ہووں کو منائیں، گلے شکوے مٹائیں، سال کا آخری روز کچھ خاص بنائیں۔

 

دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے نئے ولولے اور بھرپور جذبے کے ساتھ سال 2019ء خوش آمدید کہا گیا اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے کئے گئے۔ دبئی کے برج الخلیفہ پر نئے سال کا خوب جشن منایا گیا۔ دنیا بھر سے سیاحوں نے آتشبازی اور لائٹ شو کا نظارہ کیا۔

 

روس میں سال 2019 کی آمد پرآتش بازی کا مظاہرہ ہوا، ماسکو کے ریڈ اسکوائر پرہزاروں افراد نے رنگ و نور کا نظارہ کیا۔ مصر، یونان، رومانیہ اور جنوبی افریقہ میں بھی سال نو کا استقبال آتشبازی کے شاندار مظاہرے سے کیا گیا، یونانی شہر ایتھنز میں آتشبازی نے حاضرین کے دل موہ لیے۔ جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین، بیلجیئم سمیت کئی یورپی ممالک میں سال 2019 کا آغاز ہو گیا، پیرس کے آرک ڈی ٹری آمف پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں