شہدائے کربلا کی یاد میں دربار حضرت سلطان باہوؒ پر تقریبات شروع

 

پبلک نیوز: شور کوٹ میں شہدائے کربلا کی یاد میں دربار حضرت سلطان باہوؒ پر 10 روزہ تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔ ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق شورکوٹ میں سلطان العارفین حضرت سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر شہدائے کربلا کی یاد میں سالانہ 10 روزہ تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔ ملک و بیرون ملک سے لاکھوں عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ زائرین کی سہولت کے لیے بہترین انتظامات اور لنگر کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور سکینر لگائے گئے ہیں۔ ہر آنے والے کی جامعہ تلاشی لی جا رہی ہے۔ سلطان العارفیین حضرت سلطان باھو کے والدین دربار مائ باپ پر تقریب غسل 6 محرم الحرام کو ہوگی۔

 

سلطان العارفین سخی سلطان باہو یکم جمادی الثانی ( 1039ھ) 17 جنوری 1630ء بروز جمعرات بوقت فجر شاہجہان کے عہدِ حکومت میں قصبہ شورکوٹ ضلع جھنگ ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ سخی سلطان باہو کا تعلق سلسلہ سروری قادری سے تھا۔ آپ کا وصال یکم جمادی الثانی 1102ھ (بمطابق یکم مارچ1691ء) بروز جمعرات بوقت عصر ہوا۔ سلطان العارفین سخی سلطان باہو کا مزار مبارک گڑھ مہاراجا، تحصیل شورکوٹ، ضلع جھنگ میں ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں