پیرس فیشن شو، رنگوں اور حسن کے جلوے

 

پیرس(اشفاق چوہدری) یونان کی ٹاپ فیشن ڈیزائنرسیلیا کریتھاریوٹی نے پیرس میں ایک فیشن شو کا اہتمام کیا۔ سیلیا نے اپنے خوبصورت ترین اور منفرد ملبوسات کی نمائش کی۔ اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے تیار کردہ اچھوتے ڈیزائنوں کو متعارف کروایا۔

 

  یونان کی ٹاپ فیشن ڈیزائنرسیلیا کریتھاریوٹی نے پیرس میں ایک فیشن شو کا اہتمام کیا۔ سیلیا یونان میں 1906 سے قائم سب سے پرانے فیشن ہاؤس کی مالک ہیں۔ سیلیا نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے تیار کردہ اچھوتے ڈیزائنوں کو متعارف کروایا۔ پیرس کے مشہور پیلس آف ٹوکیو میں سیلیا کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

 

 

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دنیا بھر کے ٹاپ فیشن ڈیزائنرز اپنے خوبصورت ، بیش قیمت اور اچھوتے ڈیزائنوں کے ملبوسات متعارف کروانا پسند کرتے ہیں۔ پیرس کو فیشن کا گڑھ کہا جاتا ہے۔ اور اس فیشن کے دارالحکومت میں فیشن ویک کا آغاز ہوتے ہی رنگوں اور حسن کے جلوے بکھر جاتے ہیں۔ سیلیا کے ڈیزائن کئے گئے منفرد ملبوسات ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی کئی فلمی ہیروئنز  کے پسندیدہ ملبوسات میں شمار ہوتے ہیں۔

 

سیلیا کے خوبصورت ترین، منفرد اور جدید ڈیزائنزکے ملبوسات نے حاضرین کو مبہوت کردیا۔ قیمتی ریشم اور مخمل کے کپڑے پر خوبصورت ایمبرائڈری اور ہاتھ سے تیار کردہ  مختلف رنگوں کے ملبوسات نے دیکھنے والوں کی توجہ کھینچ لی۔ خوبصورت اور نازک اندام ماڈلز نے جب سیلیا کے تیار کردہ بیش قیمت خوبصورت اور اچھوتے اسٹائل کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر کیٹ واک کی تو حاضرین پلکیں جھپکانا بھول گئے۔

 

 ملبوسات کی خوبصورتی نے حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ سیلیا کے تیار کردہ بیش قیمت کپڑے اور قیمتی موتیوں سے سجے سفید دلہن کے لباس میں ملبوس ماڈل جب ریمپ پر آئی تو اچھوتے انداز میں پیش کئے جانے والے اس خوبصورت اور منفرد لباس پر حاضرین نے خوب داد دی۔

احمد علی کیف  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں