پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورن نے استعفیٰ دیدیا

پبلک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔ پی ایس ایکس کے کینیڈین چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے استعفیٰ دے دیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رچرڈ مورن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ 14 افراد پر مشتمل بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سے 8 افراد نے سی ای او رچرڈ مورن کے خلاف جبکہ 6 افراد نے حق میں ووٹ دیا۔

خیال رہے کہ رچرڈ مورن کو 3 سال کے کنٹریکٹ پر جنوری 2017 میں سی ای او تعینات کیا گیا تھا۔ رچرڈ مورن کی تعیناتی کا مقصد اسٹاک ایکسچینج نیں نئی سرمایہ کاری اور غیر ملکی انوسٹر کو راغب کرنا تھا جس میں وہ ناکام رہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں