انسداد فسادات فورس کے قیام پر اینٹی رائٹس فورس کی گارڈن ہیڈکوارٹر میں تقریب

کراچی(پبلک نیوز) کراچی پولیس کی انسداد فسادات فورس کا قیام، انسداد فسادات فورس کی ابتدائی نفری357، جلد ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ تینوں زون کے 150 جوانوں کو بین الاقوامی طرز پر گیس ماسک سمیت تمام ضروری ساز و سامان سے لیس کردیا گیا ہے۔

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق انسداد فسادات فورس کراچی میں غیرقانونی جلسوں، ریلیوں اور احتجاج کو روکنے کیلئے بنائی گئی۔ انسداد فسادات فورس کی ابتدائی نفری تین سو ستاون ہے، جبکہ جلد ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ تینوں زون کے 150 جوانوں کو بین الاقوامی طرز پر گیس ماسک سمیت تمام ضروری ساز و سامان سے لیس کردیا گیا ہے۔

 

ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ اینٹی رائٹس فورس کے جوانوں کو حکمت عملی سے نمٹنے کی باقاعدہ ٹریننگ دی جا رہی ہے۔انسداد فسادات فورس اسلحہ کے بجائے ڈنڈوں اور پتھروں سے بچاؤ کے آلات سے لیس ہو گی۔ کراچی کے کسی بھی مقام پر ضرورت پڑنے پر اہلکاروں کو فیلڈ میں لایا جائے گا۔ یہ جوان 3 ماہ تک اینٹی رائٹس فورس میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ امیر شیخ کی جانب سے آنسو گیس شیل پھینکنے والے اہلکاروں کو دو دو جبکہ فورس کے تمام اہلکاروں کو ایک ایک ہزار روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں