ن لیگ سے کوئی رابطہ نہیں، عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں: چوہدری پرویز الہٰی

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔

 

صوبائی دارلحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کا استحقاق ہے، وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر جسے وزیر لانا چاہیں، یہ کلی طور پر ان کا اختیار ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ملاقاتیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مضبوط کرنے کے لیے ہیں، ہماری ساری جماعت مضبوطی کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ پارٹی کے اندر اور باہر اختلافات سیاست کا حسن ہوتے ہیں، بہت سی چیزوں کو درگزر کرکے چلنا پڑتا ہے۔

 

پرویز الٰہی نے مسلم لیگ (ن) سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ سے کوئی رابطہ ہوا اور نہ چوہدری شجاعت کی کسی سے ملاقات ہوئی جبکہ مونس الٰہی کو کسی سے ملنے کی ضرورت نہیں، نہ ہماری ملاقات ہوسکتی ہے، مونس اور حمزہ شہباز کی ملاقات کی خبر سراسر غلط ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں