دانشوروں کی تنقید حکومت کی اصلاح ہے: چودھری سرور

لاہور (پبلک نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ دانشوروں کی تنقید حکومت کی اصلاح ہے۔ وہ لاہور میں شعری مجموعے کی رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے لاہور میں مقامی ہوٹل میں شعری مجموعے کی تقریب رونمائی میں دانشوروں کی تنقید کو مثبت قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دانشوروں کی تنقید حکومت کی اصلاح ہے۔

شعراء کے درمیان گورنر پنجاب چوہدری سرور کا مزاج بھی شاعرانہ ہو گیا۔ اس سے پہلے گورنر پنجاب نے گورنر ہاوس لاہورمیں وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقات بھی کی۔ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں