افسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد(پبلک نیوز) نئے اعزاری چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے پہلا حکم نامہ جاری کر دیا۔ ٹیکس وصولی کے لئے بینک اکاؤنٹس اطلاع کے بغیر منجمد کرنے سے روک دیا۔ اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے چیئرمین ایف بی آر کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

 

بغیر پیشگی اطلاع کسی کا بینک اکاؤنٹ منجمد نہ کیا جائے، چیئرمین ایف بی آر نے پہلا حکم نامہ جاری کر دیا ، چیئرمین ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز، لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اور آر ٹی یو کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس وصولی کے لیے پیشگی اطلاع کے بغیر کسی شہری کے بینک اکاؤنٹ منجمد نہ کیے جائیں۔

 

اسلام آباد میں میڈیا سے با ت کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آرافسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے، جب کہ کسی بھی شخص کے نام بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے قبل چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کیا جائے گا۔ بلیک اکانومی کا حجم 20 فیصد سے زیادہ ہے، ہم نے ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کو سسٹم میں لانا ہے، بلیک اکانومی کو فارمل کرنا ہے۔ بجٹ کے لیے ابھی کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوئی، ہم وہی کریں گے جو پاکستان کے لیے بہتر ہو گا۔ ہر بندہ آئی ایم ایف کی بات کر رہا ہے، آئی ایم ایف کی بات نہ کریں، پاکستان کی بات کریں۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں