موجودہ نظام ٹیکس ملکی معیشت کیلئے سنگین خطرہ قرار ہے: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ موجودہ ٹیکس نظام کو ملکی معیشت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیدیا۔ خط کا متن میں موقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ نظام آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار نہیں ہے۔

 

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط موجودہ معاشی صورت حال سے متعلق آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیکس نظام کو ملکی معیشت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیدیا۔ خط کا متن میں موقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ نظام آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار نہیں ہے۔ ٹیکس وصولی کا نظام جی ڈی پی کے 10 فیصد سے بھی کم ٹیکس اکٹھا کررہا ہے۔ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کیا جارہا ہے۔

 

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کاروباری لوگوں کی بڑی تعداد ٹیکس سسٹم میں شامل ہونے سے گریزاں ہے۔ 22 کروڑ آبادی میں سے 20 لاکھ سے بھی کم لوگ ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے ہیں۔ آبادی میں سے صرف ایک فیصد لوگ پوری ریاست کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ بجلی کے کمرشل کنکشن رکھنے والے 31 لاکھ تاجروں میں سے 90 فیصد ٹیکس سسٹم سے باہر ہیں۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں