صنعتی صارفین کوٹیکس نیٹ میں لائیں گے: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں سیلز ٹیکس نا ہندگان کو بھی موقع دیا۔ پاکستان میں ٹیکس فائلرز کی تعداد بہت کم ہے۔ پہلے کاروبار کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ قانون میں کوئی خامی ہے تو بیٹھ کر دیکھیں گے۔

 

شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کے پاس رجسٹرڈ صنعتی صارفین کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار ہے۔ ایمنسٹی اسکیم میں سیلز ٹیکس نا ہندگان کو بھی موقع دیا۔ پاکستان میں ٹیکس فائلرز کی تعداد بہت کم ہے۔ پہلے کاروبار کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ قانون میں کوئی خامی ہے تو بیٹھ کر دیکھیں گے، غیر رجسٹرڈ ادارے 2 فیصد سیلز ٹیکس دے کر رجسٹر ہوسکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم میں سیلز ٹیکس کے واجبات کلیئر کرائے جا سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے صنعتی صارفین کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 304 ہے۔ ملک میں گیس کے 7 ہزار صنعتی صارفین ہے۔ ماضی کے واجبات پر صرف 2 فیصد ٹیکس مانگ رہے ہیں۔ صنعتی اداروں کو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔ ملک بھر میں سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن صرف 38 ہزار ہے، اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں