جعفر یہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی انتقال کر گئے

پبلک نیوز: جعفر یہ الائنس پاکستان کے سربراہ معروف عالم دین و رہنما علامہ عباس کمیلی دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ علامہ عباس کمیلی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین میں سے تھے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ عباس کمیلی شدید علیل تھے۔ ان کی عمر ستر برس تھی۔ ان کا شمار پاکستان کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا۔ وہ ہمیشہ اتحاد بین المسلین کے لیے سرگرم عمل رہے۔

علامہ عباس کمیلی جعفر یہ الائنس پاکستان کے سربراہ تھے۔ وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین میں سے تھے۔ انھوں نے ہمیشہ فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کے لئے آواز اٹھائی۔

علامہ عباس کمیلی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکتا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں