یہ کس منہ سے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

 

پبلک نیوز: سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس 26جون کو ہو گی، موجودہ حکومت کی وجہ سے ملک کی شناخت خطرے میں پڑ چکی، ملک بچانا ہے تو معاشی پلان بنانا ہو گا۔

 

اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو بلائی جا رہی ہے۔ جعلی حکومت کی وجہ سے معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ بجٹ کے بعد حالات مزید بدترین ہو جائیں گے۔ ملک بچانا ہے تو معاشی پلان بنانا ہو گا۔

 

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ یہ کس منہ سے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت کی وجہ سے ملک کی شناخت خطرے میں پڑ چکی ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں