نیب کی کسی سے کوئی وابستگی نہیں، ملک سے کرپشن کا خاتمہ نیب کا ایجنڈا ہے: چیئرمین نیب

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، نیب کی آپریشنل حکمت عملی کے باعث کرپٹ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا گیا، نیب کرپشن کی اصل شکایات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

 

شہر اقتدار میں ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی آپریشنل حکمت عملی کے باعث کرپٹ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا گیا ہے۔

 

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے نیب کے معاون ہیں اور کرپٹ عناصر سے لوٹی گئی دولت ریکور کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ نیب کرپشن کی اصل شکایات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

 

 

انکا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں شکایت کنندہ اور ملزم دونوں کا بیان ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ ملزم کو اپنے دفاع کے لئے مکمل وقت دیا جاتا ہے۔ نیب میں جدید فرانزک سائنس لیب بھی موجود ہے۔ جس سے دستاویزات کی جانچ پڑتال میں مدد ملتی ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے "احتساب سب کے لئے" کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں