"نیب عوام کی کمائی لوٹنے والوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کارروائی کر رہا ہے"

لاہور (مستنصر عباس) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ عوام صرف قانون کے مطابق کام کرنے والی ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایا کاری کریں۔ جنہوں نے عوام کی جمع پونجی لے کر پلاٹ نہیں دیئے نیب ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کارروائی کر رہا ہے۔

فیروز پور روڈ ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں چیئرمین نیب نے چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 303 ارب روپے کرپٹ لوگوں سے وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروائے جبکہ 900 ارب کے کیسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل کیا۔ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ چند دن میں کڑور پتی بننے والوں کو سوچنا چاہیے کہ کفن کی کوئی جیب نہیں ہوتی۔ جنھوں نے عوام کی عمربھر کی جمع پونجی لوٹی نیب ان کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر کارروائی کر رہا ہے۔

احمد علی کیف  2 روز پہلے

متعلقہ خبریں