شہبازشریف کی اہلیہ، صاحبزادیوں کی طلبی نوٹس منسوخ، چیئرمین نیب کے احکامات جاری

لاہور (پبلک نیوز) چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو بھیجے گئے طلبی کے نوٹسز منسوخ کر دیے۔ تینوں خواتین کو متعلقہ کیس کے حوالے سے سوالنامے بھیجے جائیں گے۔ شریف فیملی کے تمام کیسز کی نگرانی چئیرمین نیب خود کریں گے۔

 

تبدیل سرکار کے قومی احتساب بیورو نے بھی یوٹرن لینے شروع کر دیے۔ چئیرمین نیب کے لاہور بیورو کے دورے کے بعد نیب لاہور نے امدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر شہباز شریف اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹیوں رابعہ عمران اور جویریہ علی کو طلبی کے بھجوائے گئے نوٹسز منسوخ کر دیے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شریف فیملی کی خواتین کو متعلقہ کیسز میں نیب کو مطلوب معلومات کے لیے سوالنامے بھجوائیں جائیں گے۔

 

قومی احتساب بیورو کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب خواتین کے تقدس اور چادر چار دیواری کا مکمل احترام کرتا ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق  شریف خاندان کے تمام کیسز کی نگرانی اب چئیرمین  نیب براہ راست خود کریں گے۔

 

چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ نیب کی وآحد وابستگی پاکستان سے ہے کسی بھی دباؤ کو بلائے طاق رکھتے ہوئے نیب اپنے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔

 

واضح رہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے لیے شہباز کی اہلیہ اور بیٹیوں کو رواں ہفتے طلب کیا تھا جس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے نیب کے اس اقدام کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔

حارث افضل  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں