کسی گروہ، سیاست اور سیاسی جماعت سے نیب کا تعلق نہیں: چیئرمین نیب

اسلام آباد (ناصر ہاشمی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں بدعنوانی دیمک سے بڑھ کر ناسور کی صورت اختیار کرچکی ہے۔ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

قومی ادارہ احتساب (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ ملک میں بدعنوانی دیمک سے بڑھ کر ناسور کی صورت اختیار کرچکی ہے۔ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لوٹی گئی اور منی لانڈرنگ سے بھیجی گئی رقوم کو واپس لایا جائے گا۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کا کسی گروہ، سیاست اور سیاسی جماعت سے تعلق نہیں۔ نیب کا تعلق صرف پاکستان سے ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران 503 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 440 افراد کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس عدالتوں میں ہیں، احتساب عدالتوں میں ایک سال اتنے ریفرنس دائر نہیں کیے گئے۔

حارث افضل  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں