'کرپشن فری پاکستان' کے عزم کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں: چیئرمین نیب

پبلک نیوز: قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ احتساب سب کے لیے کے نعرے کے ساتھ نیب ملک کا بہترین ادارہ بن چکا ہے۔

چئیرمین نیب نے کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے ملک بھر میں آگاہی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ نیب میڈیا ، سرکاری محکموں، کالجز اور یونیورسٹی کے ساتھ مہم کو مؤثر کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کی اولین ترجیع ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے۔ احتساب سب کے لیے کے نعرے کے ساتھ نیب ملک کا بہترین ادارہ بن چکا ہے۔ مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کی سروے رپورٹ کے بعد 59 فیصد پاکستانیوں نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں