عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات کو کمپیوٹر ائزڈ کیا جائے، چیئرمین نیب کی ہدایت

پبلک نیوز: قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباَ 297 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔ مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباَ 297 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے اور ابتک 34 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے اور مقدمات معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات کا قانون اور شواہد کے مطابق جائزہ لے گا اور بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

چیئرمین نیب نے ادارہ کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی بدعنوانی سے متعلق تمام شکایات کو کمپیوٹر ائزڈ کرنے کے علاوہ تمام شکایات کنندگان کو ان کی شکایت کی وصولی کی اطلاع کے علاوہ ان کی شکایات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تمام شکایات کنندہ گان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے علاوہ ان کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھا جائے اس سلسلہ میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں