عالمی مانیٹرنگ اداروں نے پاکستان میں احتساب کے عمل کی تعریف کی:چیئرمین نیب

اسلام آباد(پبلک نیوز) اشہاریوں اور مفروروں کے خلاف نیب کی کارروائیاں تیز، نیب بدعنوانی کے بلا امتیاز خاتمے کے لئے کوشاں، چئیرمین نیب کا کہنا ہے کہ عالمی مانیٹرنگ اداروں نے پاکستان میں احتساب کے بہتر عمل کی تعریف کی۔

 

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بدعنوانی کے خاتمہ کو نیب کا قومی فرض قرار دیتے ہوئے کہاکہ بدعنوانی کے بلاامتیاز خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ اشتہاریوں اور مفروروں کو گرفتار کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

چیئرمین نیب نے نے کہاکہ عالمی مانیٹرنگ اداروں نے پاکستان میں احتساب کے بہتر عمل کی تعریف کی۔ اختیارات سے تجاوز منی لانڈرنگ اور سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر دیکھے جا رہے ہیں۔ انسداد کرپشن کے لئے نیب نے چین کے ساتھ بھی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنی جدید فارنزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے، جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولیات دستیاب ہیں، جس کی وجہ سے وائٹ کالر مقدمات کو ٹھوس شواہد اور قانون کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچانے میں مدد مل رہی ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں