کرپشن کیخلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا: چیئرمین نیب

اسلام آباد(ناصر ہاشمی) نیب ایک غیر جانبدار ادارہ ہے اور احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھے گا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، اس سے کرپشن میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

 

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایک اعلامیے میں کہا کہ نیب احتساب کے عمل کو بلا خوف وتفریق جاری رکھے گا۔ نیب ایک غیر جانبدار ادارہ ہے اور احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھے گا۔ پاکستان میں کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔ اس سے کرپشن میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، اب ہماری توجہ میگا کرپشن کے خلاف ہے، اس کا اثر بتدریج نچلے درجے کی کرپشن کو بھی کم کرے گا۔



چیئرمین نیب نے کہا کہ ایک تاثر ہے کہ نیب کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو خوف ہے اور یہ ملکی معیشت پر منفی طور پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ بزنس کمیونٹی اور غیر سرکاری حضرات جن کا تعلق پبلک آفس اور پبلک فنڈز کے ساتھ نہیں ہے وہ بلاخوف اور دلجمعی سے اپنا مثبت کام جاری رکھیں۔ نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کے خلاف ہے۔ نیب کسی طرح ملکی معشیت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کیے جانے والوں کو نیب سے کوئی شکایت نہیں ہو گی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں