چیئرمین پبلک اکائونٹس کا معاملہ، وزیراعظم نے حتمی مشاورت کیلئے کل اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی اور قائمہ کمیٹیوں کے معاملہ پر وزیراعظم عمران خان نے حتمی مشاورت کے لیے کل اجلاس طلب کرلیا۔ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کا فیصلہ بھی کل کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی اور قائمہ کمیٹیوں کے معاملہ پر وزیراعظم عمران خان نے حتمی مشاورت کے لیے کل اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس کل دوپہر 2 بجے پرائم منسٹرسیکریٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو کمیٹیوں کے لیے نام دینے کی دعوت دینی ہے یا نہیں، یا مزید انتظار کرنا ہے اس کا فیصلہ بھی کل ہو جائے گا۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر پارلیمانی امورعلی محمد خان شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قائمہ کیمیٹیوں کے لیے اپوزیشن کے تاخیری حربوں پر حکمت عملی اور مختلف آپشن پر غور کیا جائے گا۔ پی اے سی پر اپوزیشن کے انکار پر وزیراعظم نے سپیکر کو یک طرفہ فیصلے کی تجویز بھی دے رکھی ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں