چئیرمین پی سی بی کا پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا اصولی فیصلہ

لاہور (پبلک نیوز) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کو الگ باڈی بنانے کے حوالے سے قانونی مشاورت،  پی ایس ایل کو پی سی بی سے الگ کر کے مذید مستحکم کرنے کی کوشش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کم وقت میں بڑا نام کمانے والی پاکستان سپر لیگ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے چئیرمین پی سی  بی احسان مانی نے قانونی طور پر پی ایس ایل کو الگ باڈی بنانے پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پاکستان سپر لیگ کے لیے الگ باڈی تشکیل دینے کے لیے بورڈ کے آئین میں موجود قانونی نقاط پر مشاورت کی۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا وژن ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے  الگ چئیرمین اور خودمختار بورڈ آف گورنرز کام کریں اور ان کے ذیلی محکموں کو بھی تشکیل دیا جا ئے۔

پی ایس ایل کو مظبوط کرنے کے ساتھ مستقبل میں پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کی طرح مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے معاملات دوبارہ درپیش نہ ہوں اس حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ پی ایس ایل سیزن فور کے بعد اہم اور بڑے فیصلہ متوقع ہیں جس میں حکمت عملی وضح کرتے ہوئے کام کیا جائے گا۔  

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں