چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کے لیے اہل قرار

اسلام آباد(فیصل ساہی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے کے لیے اہل قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

 

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے کے لئے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ شہری افضل شنواری کی درخواست مستر د کر دی گئی۔ افضل شنواری نے صادق سنجرانی کے خلاف21جون2018 کو وکیل افتخار بشیر کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قائم مقام صدر تقرری آئین کے آرٹیکل 49 کی خلاف ورزی ہے، آئین کے مطابق 45 سال سے کم عمر شخص صدر کے عہدے کا اہل نہیں، صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے سے روکا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنا دیا گیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں