'چل میرا پت'، 'پیراڈائس ہلز' اور 'دی کنگز مین' کے ٹریلر جاری

 

پبلک نیوز: مزاح سے بھر پور پنجابی فلم "چل میرا پت" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ دوسری جانب ٹوئنٹیتھ سینچری فوکس نے اپنی نئی فلم 'دی کنگز مین'، فینٹسی فلم' پیراڈائس ہلز' کے ٹریلر جاری کر دیئے گئے۔

برطانیہ میں نوکری کی تلاش کے لیے گئے ناصر چنیوٹی، افتخار ٹھاکر، اکرام اداس اور امرندر گل ہنسی کا طوفان لانے کو تیار۔ مزاح سے بھر پور پنجابی فلم "چل میرا پت" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم 26 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

دوسری جانب ٹوئنٹیتھ سینچری فوکس نے اپنی نئی فلم "دی کنگز مین" کا ٹیزر جاری کردیا۔ فلم کا ہیرو شیطانی قوتوں کے خلاف اٹھا اور اپنی ذہانت کے بل بوتے پر انہیں شکست دیتا ہے۔ فلم آئندہ سال 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

ظاہری طور پر جنت لیکن حقیقت ہے اس کے برعکس۔ فینٹسی فلم' پیراڈائس ہلز' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم یکم نومبر کو ریلیز ہو گی۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں