شراب برآمدگی کیس: چالان عدالت میں جمع، شرجیل میمن شریک جرم قرار

کراچی (پبلک نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں ضیا الدین ہسپتال سے شراب برآمدگی مقدمہ میں اہم موڑ۔  تفتیشی افسر کے پیش کردہ چالان میں شرجیل میمن کو شریک جرم قرار دے دیا گیا۔

تفتیشی افسر نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ چالان کے مطابق کمرے کی تلاشی میں تین بوتلیں ملیں جن میں ایک بوتل میں دو انچ شراب کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

شرجیل انعام میمن ضیاالدین ہسپتال کے وی آئی پی کمرہ نمبر 4013 میں زیر علاج تھا، چالان کے مطابق یکم اگست کو معلوم ہوا کہ کمرہ میں غیر قانونی حرکات ہو رہی ہیں۔ سی سی ٹی وی کے مطابق نامزد ملزمان کی مشکوک سرگرمیاں بھی نظر آئیں۔ ملزمان شکردین، مشتاق علی اور محمد جام نے مال مقدمات میں ردو بدل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ملزم شکردین نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ شراب کی بوتلیں میں نے ڈسٹ بن میں پھینکی۔ سی سی ٹی وی کے مطابق ملزموں کے جانب سے جان بوجھ کر شہادتیں ضائع کی گئیں، جبکہ سگریٹ کا ایک پیکٹ پیک اور ایک کھلا ہوا برآمد ہوا۔

مقدمہ میں 15 گواہان کے نام شامل ہیں۔ مقدمہ میں شرجیل انعام میمن کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔ چالان کے مطابق شکر دین، مشتاق علی اور محمد جام ضمانت پر ہیں جبکہ مفرور ملزموں میں اسسٹنٹ سپرنڈننٹ جیل نسیم احمد شجرہ، حبیب اللہ اہلکار کورٹ پولیس اہلکار شامل ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں