یوایفا چمپئنز لیگ، کوارٹرز فائنل مرحلے میں کانٹے کے مقابلے

پبلک نیوز: یوایفا چمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں کانٹے کے مقابلے ہوئے۔ میسی کی بارسلونا کامیاب رہی۔ رونالڈو کی یونٹس اور آئی جیکس کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

 

چمپئنز لیگ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں اسپینش کلب بارسلونا نے انگلش حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ کپتان میسی کے پاس پر لوئس سواریز نے شاندار ہیڈر لگا کر بارسلونا کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ ہوم سائیڈ نے بھی فتخہ کے لیے میسی کو انجرڈ کرنے سمیت متعدد حربے آزمائے لیکن وہ فرسٹ لیگ میچ میں بدقسمت رہی۔

 

یونٹس اور آئیجیکس کے مابین فرسٹ لیگ میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے پہلے ہاف کے آخری منٹ میں  شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو صرف ایک منٹ تک قائم رہی۔ آئیجیکس کے سٹرائیکر نے دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں گول کر کے میچ برابر کردیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں