ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں برفباری، بارشوں کا امکان

اسلام آباد(رمیشہ قریشی) ملک میں سرد ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہوا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا، آئندہ چوبیس گھنٹون کے دوران ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

پارا گرا ایسا کے پھر نہ اٹھ سکا، سردی کے مارے شہریوں کا برا حال، سردی سردی کرنے والے اب سردی کا خوب مزہ اٹھا رہے ہیں، کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، شہری بارش میں ٹھنڈ کا مزہ اٹھانے کو تیار ہیں وہیں۔ گلگت بلتستان، کشمیر، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

 

سردی کی شدت میں اضافہ اور برفباری کی نوید سناتے محکمہ موسمیات نے وجہ بھی بتا دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے، جس سے ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر مزید برفباری اور بارشیں متوقع ہیں۔

 

گزشتہ روز ملک کے پیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت بگروٹ میں منفی تیرہ، استور منفی دس، کالام، سکردو منفی نو، ہنزہ منفی سات، دیر، گلگت، مالم جبہ منفی تین، چترال، پاراچنار، دروش، راولاکوٹ منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں