انٹرمارکیٹ میں تبدیلی کی لہر برقرار، ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ

کراچی(پبلک نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھر لی مگر انٹر مارکیٹ میں تبدیلی کی لہر تاحال برقرار، ڈالر مہنگا ہونے سےسونا بھی مہنگا ہو گیا۔ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 124 روپے پر پہنچ گیا۔

 

انٹر مارکیٹ میں تبدیلی کی لہر برقرار، ڈالر کي قدر گرنے کا رحجان، 26 پیسے مزید سستا ہونے کے بعد فی ڈالر قیمت 123 روپے 92 پیسے ہوگئی۔ عام انتخابات کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر چار روپے 40 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

 

ڈالر مہنگا ہوا تو فی تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہو کر 56 ہزار روپے کا ہو گیا۔ دو روز میں فی تولہ بھی پندرہ سو روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ ادھر حصص بازار میں بھی اتار چڑھاؤ کا رجان رہا ۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 97 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 810 کی سطح پر بند ہوا۔

عطاء سبحانی  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں