تبدیلی حکومت میں بڑی تبدیلیاں، وزیر اعظم کا مزید وزراء کو فارغ کرنیکا اصولی فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد وزراء کی تبدیلیاں جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ردوبدل پر مشاورت بھی جاری ہے۔ وزیراعظم نے مزید کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد وزراء کی وزارتیں خطرے میں پڑ گئیں۔ کئی کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسد عمر کی جگہ حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنانے کا امکان ہے۔ وزیر پارلیمانی امور اعجازشاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

علی محمد خان کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ بعض نئے سینیٹرز کو وزارتیں دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر پٹرولیم غلام سرورخان  کی بھی وزارت تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔

وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کی وزرات بھی تبدیل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم ادویات مہنگی ہونے پر ناراض ہوئے جس کے باعث عامرکیانی کی وزارت بھی خطرے میں ہے۔

ہمایوں اختر کو وزیراعظم کا مشیر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان بھی ہے۔

وزیراعظم 24گھنٹوں میں کابینہ میں ردوبدل سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں