چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس کل طلب

لاہور(مستنصر عباس) چوہدری شجاعت حسین نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس پیر کل صبح ساڑھے گیارہ بجے اسلام آباد میں طلب، مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 

پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے پارٹی کا اجلاس کل بروز پیر 21جنوری2019صبح ساڑھے گیارہ بجے اسلام آباد میں طلب کر لیا۔ چودھری شجاعت حسین اجلاس کی صدرات کریں گئے۔

 

اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدر پرویزالہٰی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ایم این اے مونس الہٰی، حسین الہٰی سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شرکت کریں گئے۔ اجلاس میں مشاورت کریں گے۔ اسپکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی وزیراعلی عثمان بزدار سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پارٹی اراکین کو آگاہ کریں گے اور مستقبل کے حوالے سے مشاورت بھی کی جاے گے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں