چودھری شوگر ملز کیس، نواز شریف ایک کڑور مالیت کے شیئر ہولڈر نکلے

 

لاہور (ادریس شیخ ) نیب نے نواز شریف کے خلاف ایک اور کیس کے لیے اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ چودھری شوگر ملز کی انکوائری کے دوران نواز شریف ایک کڑور مالیت کے شیئر ہولڈر نکلے۔

 

تفصیلات کے مطابق نیب نے چودھری شوگر ملز کے حوالے سے اپنی رپوٹ تیار کر لی، جس کے مطلق نواز شریف نے کڑورں روپے وصول کیے تھے۔ سابق وزیر اعظم نے 26 جون 2010 کو پہلی رقم وصول کی تھی اور یہ سلسلہ 3 جون 2013 تک جاری رہا تھا جسکی مد میں نواز شریف کڑورں وصول کرتے رہے تھے۔

رپوٹ کے مطابق دو بار  56لاکھ 67 ہزار، 9 بار 5  لاکھ 60  ہزار وصول کیے، 22  بار8  لاکھ  کی رقم اور 20 بار 8لاکھ 20 ہزار 417 روپے نواز شریف کو ادا کیے گئے۔ 2008 میں نواز شریف 12 لاکھ  کے جبکہ 2013 میں ایک کڑور 20 لاکھ 5 سو 38 کے شیئر ہولڈر کے مالک ہوگئے تھے۔ اس کے مطلق نیب نے اپنی رپوٹ تیار کر لی جس پر بہت جلد انکوائری شروع کی جائے گی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں