بروقت انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کر دیا: چیف جسٹس

لاہور: (پبلک نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ 25جولائی کو بروقت انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کر دیا۔ آج جمہوریت کی مضبوطی کا دن ہے۔

چیف جسٹس نے پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور وی آئی پی راستے سے پولنگ سٹیشن لے جانے پر چیف جسٹس نے سٹاف کی سرزنش کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان نے این اے 130کے پولنگ اسٹیشن برکت مارکیٹ میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا قوم اپنے نمائندے کا انتخاب کرے اور کامیاب کرائے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم رہے گی۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں